
(ویب ڈیسک)برطانوی رائل ائیرفورس (آر اے ایف) کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ معمول کے مطابق اپنی تربیتی پرواز پر تھا، ہاک ٹی 2 طیارے نے اینگلسی میں واقع آر اے ایف ویلی اسٹیشن سے پرواز کی کہ اسی دوران وہ قریبی علاقے میں زمین پر آ گرا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں طیارے کو زمین پر گرکر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور میں کریک ڈاؤن، 29 افراد نظر بند،37گرفتار
طیارے میں 2 پائلٹ بھی سوار تھے جو نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے۔
RAF training jet has just had a dramatic crash shortly after takeoff from RAF valley in Wales both pilots successfully ejected.
Insane… pic.twitter.com/nQhJzXm2mQ
— WarMonitor???????????????? (@WarMonitor3) September 23, 2026
آر اے ایف کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تربیتی طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے، تحقیقات جاری رہنے کے دوران احتیاطی اقدام کے طور پر جنگی طیارے ہاک ٹی 1 اور ٹی 2 کے آپریشنز کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

