امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

1790399245 ٹرمپ 8.webp


امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر کا مؤقف تبدیل ہونے کا امکان موجود ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کو فی الحال یقین نہیں کہ تہران امریکا کے مطالبات تسلیم کرے گا تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر کا مؤقف تبدیل ہونے کا امکان موجود ہے، ممکنہ طور پر دوبارہ کیے جانے والے حملوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ واضح نہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی جنگ بندی کی تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ شامل تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ