’کبھی پیچھے نہیں ہٹے‘: وزیراعلیٰ پختونخوا کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

sohail afridi1772000117 0



پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مرکزکومذاکرات کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ  لانگ مارچ میں 7 دن باقی ہیں مذاکرات کرناچاہتے ہیں تو کر لیں۔ بعد میں بھی مذاکرات ہونے ہیں توابھی کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے کہا کہ کل بھی بات چیت کے لیے تیارتھے آج بھی ہیں۔ مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مرکزی حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کی بات بننے نہیں دیتے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم 9 ماہ سے ہر ادارے سے رجوع کررہے ہیں لیکن شنوائی نہیں ہورہی، اسی لیے مجبوراً 27 ستمبر کی کال دی۔ مرکزی حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کی بات بننے نہیں دیتے۔ مارچ میں ابھی 7 دن ہیں، اس دوران یہ بات کرلیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے ساتھ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔  ملک میں ایک بندے کی پالیسی چلتی ہے جس کے نمائندے محسن نقوی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ