کراچی، روشم خان کے قاتل گرفتار، 20 روز سے جاری دھرنا ختم، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

rosham khan1790465512 0



کراچی:

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر گرین سٹی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے روشم خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے دیئے جانے والا دھرنا ختم کر دیا گیا۔

روشم خان کے قتل کے خلاف دھرنا 20 دن جاری رہا جس میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی شرکت کی گئی اور ان کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔

روشم خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد دیئے جانے والے دھرنے میں اعلان کیا گیا کہ 16 سالہ روشم خان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر آج بروز اتوار رمضان گوٹھ منگھوپیر میں ادا کیا جائے گی۔

واضح رہے کہ روشم خان کو 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی گھر کے اندر گھسنے والے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا جس میں کچھ ڈاکو پولیس کی جعلی وردی میں بھی ملبوس تھے ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ