کراچی:
شہر قائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کو سلسلہ تھم نہ سکا، اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی واجد شہید چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے کمسن لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 8 سالہ صاحبہ دختر حمزہ کے نام سے کی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی سینے پر لگنے سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

