امریکی سینیٹر نے ایران کے ساتھ طویل جنگ پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

news 1790655625 7463



news 1790655625 7463

 (ویب ڈیسک)امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کی طوالت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چک شومر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یاد کریں جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں جنگ صرف 4 سے 5 ہفتے جاری رہے گی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اب جنگ کو آٹھواں ماہ شروع ہو چکا ہے اور اس کی قیمت امریکی عوام اور امریکی فوجی ادا کر رہے ہیں۔

 شومر کے مطابق گزشتہ ہفتے سینیٹ کے ری پبلکن ارکان کے پاس تنازع ختم کرنے کے لیے ووٹنگ کا موقع تھا، تاہم انہوں نے جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔

انہوں نے ری پبلکن ارکان کو اس معاملے میں شریکِ جرم قرار دے دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ