
(24نیوز)امریکا نے 23 برس بعد عراق سے اپنا آخری فوجی بھی واپس بلا لیا، بغداد ایئرپورٹ اور عراقی کردستان میں قائم امریکی اڈوں سے فوجی اثاثے اردن منتقل کردیئے گئے۔
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق داعش کیخلاف امریکی کارروائیوں کامرکز اب اردن میں قائم امریکی اڈہ ہوگا، امریکی انخلا 2024 میں صدر جو بائیڈن کے دور میں طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ عراق میں 23 سالہ امریکی فوجی موجودگی کےدوران 4 ہزار 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
عراقی مزاحمتی گروہ امریکی انخلا کو اپنی فتح قرار دےرہے ہیں،امریکی فوج کے انخلا کے بعدعراق میں ایرانی اثر و رسوخ میں اضافے کا امکان ظاہرکیاگیا ہے۔

