اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

news 1790765919 7926



news 1790765919 7926

(انور عباس)متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹس کے درمیان تصادم کے بعد کی مبینہ فوٹیج سامنے آگئی۔

تصادم کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے زخمی پائلٹ کو دوران پرواز ابتدائی طبی امداد دی جا رہی تھی،پرواز کے پائلٹوں کے درمیان تصادم کے بعد پرواز یک دم 30,000 فٹ سے 15,000 فٹ کی بلندی تک گرا،تاہم دیگر پائلٹس اور مسافروں کی مداخلت کے بعد پرواز کو سعودی عرب میں اتارلیا گیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوئے،دبئی ایئرپورٹ سے تل ابیب کیلئے کمرشل پرواز سے ہنگامی صورتحال کا سگنل جاری ہوا،ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے نیچے آتے ہوئے یوٹرن لیا، کمرشل پرواز سے ہنگامی صورتحال کا سگنل 7700 جاری ہوا، پرواز نے 7500 اسکواک کوڈ جاری کیا جو ہائی جیکنگ یا غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے،ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے نیچے آتے ہوئے یوٹرن لیا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کھاریاں کے مقام پر ڈی ریل

 اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے ہائی جیک ہونے کی خبروں کو مسترد کردیاہے،طیارے میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ