کعبہ کا سنہری دروازہ بنانے والے 78 سالہ تھائی فنکار شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب پہنچ گئے

both 2909 d


مکہ مکرمہ: 1979 میں خانۂ کعبہ کے موجودہ سنہری دروازے کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے 78 سالہ تھائی مسلمان فنکار عبداللہ بن عبدالمطلب کئی دہائیوں بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ 47 سال بعد خادم حرمین شریفین کے مہمان کی حیثیت سے آئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں پروفیسر خطاوت ناکناوا کے نام سے معروف عبداللہ اس مرتبہ فنکار کی حیثیت سے نہیں بلکہ خادم حرمین شریفین کے مہمان پروگرام کے تحت سعودی عرب آئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں قیام کے دوران انہوں نے دروازے کی تیاری سے متعلق اپنی یادیں بیان کیں۔
ان کے مطابق 1979 میں شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں خانۂ کعبہ کے لیے نیا دروازہ تیار کرنے کا منصوبہ شروع ہوا۔ وہ اس ٹیم کے سربراہ تھے جس میں تھائی لینڈ سے آنے والے تین بڑھئی اور تین سنار شامل تھے۔ عربی زبان جاننے کے باعث عبداللہ ٹیم کے مترجم بھی تھے اور کام کی نگرانی میں بھی اہم ذمہ داری ادا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مکہ کے معروف سنار شیخ احمد ابراہیم بدر اور ان کے رشتہ دار حسن حریری بھی اس منصوبے سے وابستہ تھے۔

متعلقہ پوسٹ