رقص کا شوق 21 سالہ طالبہ کو مہنگا پڑ گیا مرنے سے بال بال بچ گئی

news 1790837281 2187



news 1790837281 2187

(ویب ڈیسک)امریکہ کی ریاست جارجیا میں یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ رقص کرتے ہوئے فلیٹ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے گر گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف جارجیا کی طالبہ کھلی کھڑکی کے قریب رقص کر رہی تھی کہ اس دوران وہ وہاں سے نیچے گر گئی، طالبہ حادثے میں زندہ بچ گئی۔

اس حادثے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ لڑکی کھلی ہوئی کھڑکی کے قریب رکھے صوفے یا گدے پر رقص کر رہی تھی، لڑکی عمارت کی دوسری منزل پر واقع سوئمنگ پول کے قریب گری۔

پولیس کے مطابق لڑکی اسی اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

پولیس نے شواہد کی بنیاد پر واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے اس حادثے کی مجرمانہ معاملے کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی۔

مزید پڑھیں:بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے کا اختیار نہیں: پی ٹی اے





Source link

متعلقہ پوسٹ