لاہور:
چونگی امر سدھو کے علاقے فرید کالونی میں نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق لاش کچرے کے ڈرم سے ملی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

