حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات.webp


حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع

امید ہے کہ آج بھی تمام فریقین خوشگوار ماحول میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے، ایاز صادق

اسلام آباد: حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے آج بھی بات چیت اسی ماحول میں آگے بڑھنے کی امید ظاہر کی۔

مذاکرات کے آغاز پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا اور امید ہے کہ آج بھی تمام فریقین اسی ماحول میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن رضا نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری شریک ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی کررہے ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ اور سلمان اکرم راجہ مذاکرات میں شریک ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ