ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
اس میچ میں قومی ٹیم نے آخری کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا
ناگویا: ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
اپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز ہاکی کے تیسرے مقام کے لیے کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے آخری کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں اسکور 3، 3 سے برابر تھا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے فیصلہ کن لمحات میں برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو گول اسکور کیے جب کہ سفیان خان، عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
قومی ٹیم نے آخری کوارٹر میں مزید دو گول کرکے جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑ دیا اور 5-3 کی کامیابی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اس کامیابی کے نتیجے میں پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

