خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز .webp


سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جہنم واصل ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سےغیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ