کوٹلی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی 

005e2454 1855 4620 80dd 132e8430880e1791113523 0


آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے کالا ڈھاب میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے کانسٹیبل عبدالروف شدید زخمی ہو گیا۔

فسادی جتھے کے کارندوں نے سڑک بند کر رکھی تھی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر پولیس نے ٹریفک کی بحالی کے لیے کارروائی کی۔

اس دوران فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے پولیس اہلکاروں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے آزاد کشمیر پولیس کے اہلکار کانسٹیبل عبدالروف کو گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کانسٹیبل عبدالروف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ واقعہ فسادی جتھے کے پُرامن ہونے کے دعووں کی نفی اور اس کے پُرتشدد طرزِ عمل کا واضح ثبوت ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ