ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں ’خود کش‘ دھماکہ، 5 افراد جان سے گئے

391958 1280294531


صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے جمعے کو بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان ذوالقرنین نے بتایا کہ قریشی موڑ کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب امن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

ذوالقرنین کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔

ریسکیو1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے پانچ لاشوں اور 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ