کراچی، جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

police operation31758153506 2



کراچی:

شہر قائد میں سائیٹ سپر ہائی وے پولیس کا نیو سبزی منڈی جنجال گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو اور زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت 30 سالہ خرم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جس کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ