
(احمد منصور)نریندر مودی اور بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے گٹھ جوڑ پر ایلون مسک کے ٹویٹ نے بھارت سرکار ہلا کر رکھ دی۔
ایلون مسک نے مکیش امبانی کو ’’وزیراعظم‘‘ کہہ کر طنزکرکے بھارتی سیاست اور کاروباری اجارہ داری پر سوالات اٹھا دیے۔
ایلون مسک نے مکیش امبانی کو ’’بھارت کا اصل باس‘‘ قرار دے کر مودی حکومت کاروباری مفادات کے تحت چلائے جانے کی بحث پھر چھیڑ دی۔
ایلون مسک نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پیارے وزیراعظم امبانی، معذرت کہ مجھے احساس نہیں ہوا کہ بھارت کے اصل باس آپ ہیں، مکیش امبانی بھارت کے عوام کا اجارہ دارانہ استحصال جاری رکھنا پسند کریں گے۔
ایلون مسک نے امبانی کو مخاطب کرتے ہوئے بھارت میں اسٹار لنک کو مقابلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بچوں کی تعلیم اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی میں رکاوٹ ہے، بھارت کے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں اسٹار لنک بچوں کی تعلیم اور چھوٹے کاروباروں کے لیے عالمی منڈی تک رسائی کا ذریعہ بن سکتا ہے،اسٹار لنک انٹرنیٹ سے محروم بھارتی شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
طنزیہ ٹویٹ کے ذریعے ایلون مسک نے اسٹار لنک کو اجازت نہ دینے میں مودی سرکار میں امبانی کے اثر و رسوخ کو بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شکست اورذلت کے بعد امریکہ کو تاریخ کا اہم واقعہ پڑھنا چاہیے؛محسن رضائی
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کی بجائے امبانی کو وزیراعظم کہنے کا مطلب یہ بتانا ہے کہ بھارت میں اصل حکومت پیسے کی ہے، مودی سرکار پر کرپشن الزامات کی عالمی نقاب کشائی سے بھارت کی سبکی سے تہلکہ مچ گیا،بھارتی اپوزیشن پہلے ہی مودی سرکار کو بڑے کاروباری مفادات کو فائدہ پہنچانے اور یرغمال بنائے جانے کے الزامات عائد کرتی رہتی ہے،ایلون مسک کا مکیش امبانی پر طنز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے اوراس نے دنیا بھر میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

