(24 نیوز)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں چور کو خالی گھر میں چوری کی واردات مہنگی پڑ گئی۔
اہل خانہ کمروں کو تالے لگا کر گھر سے باہر نکلے تو ایک نوجوان چور نے موقع اچھا جان کر گھر کے اندر داخل ہو کر واردات کرنے کی کوشش کی۔
نوجوان چور نے کمرے میں داخل ہونے کے لیے روشن دان کا انتخاب کیا تو اس میں پھنس کر رہ گیا، اہل خانہ گھر واپس پہنچے تو روشن دان میں چور کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
In Rajasthan’s Kota, a family returned from Khatu Shyam Ji darshan to find a thief stuck in the exhaust fan hole! They called police to pull him out. Accused Pawan drives a police officer’s car. ????
pic.twitter.com/mwNcxjD2AF— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) January 6, 2026
پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو روشن دان سے باہر نکالا جب اس کی تلاشی لی گئی تو پولیس آفیسر کی گاڑی کی چابی بھی برآمد ہوئی جس سے معاملہ اور سنگین ہوگیا۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر


