اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایل این جی کارگو کی قیمت 30 ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم قطر نے معاہدے کے تحت پاکستان کو فراہم کرنا جاری رکھا۔
وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ گیس کے شعبے میں نقصانات کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر لے آئے، اور اس ضمن میں مختلف اقدامات زیر غور ہیں۔
متعلقہ پوسٹ
بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے. قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان آ کر کراچی کے علاقے کھارادر میں سکونت اختیار کی، اور پھر 1951ء میں ایک چھوٹے سے ڈسپنسری کے ذریعے اپنی سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ ایدھی صاحب نے 1957ء میں ایدھی فاؤنڈیشن قائم کی…
جرمنی میں غزہ کے حق میں مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور "غزہ میں نسل کشی بند کرو” کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔برلن، میونخ، فرینکفرٹ اور دیگر شہروں میں ریلیوں کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ بندی…
یوکرین جنگ میں روسی ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی: برطانوی وزیر دفاع
لندن / کییف / ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) — برطانیہ کے وزیر دفاع جون ہیلی نے انکشاف کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری ساڑھے تین سالہ طویل جنگ کے دوران روسی افواج کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ صرف رواں سال (2025) میں ہی روس کو تقریباً 2 لاکھ 40…
این سی سی آئی اے اسلام آباد کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گینگ گرفتار
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کے مطابق گینگ کی مرکزی ملزمہ عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کی نشاندہی پر اسلام آباد…
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات: 17 سکیورٹی اہلکار شہید، 145 دہشت گرد ہلاک، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 17 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں حکومتی تحویل میں ہیں۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 31 معصوم شہریوں کو بھی شہید کیا۔ انہوں نے…
بلوچستان حملوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ’گھناؤنا‘ اور ’غیر انسانی حربہ‘: قومی اسمبلی قرارداد
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو بلوچستان میں حالیہ حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی، جس میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی اور حملوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ’گھناؤنا‘ اور ’غیر انسانی حربہ‘ قرار دیا گیا۔ قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔…

