
(ویب ڈیسک) امریکہ کے ایک سکول میں پہلی جماعت کے 6 سالہ طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی اور پولیس کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تین سال قبل 6 جنوری 2023 کا ہے تاہم رچ نیک ایلیمنٹری اسکول (جس اسکول میں یہ واقعہ ہوا) کی پولیس باڈی کیم ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔
???? A 6-year-old shot his teacher. Richneck Elementary, Jan 6, 2023. Court unsealed Officer Brian Torrez’s bodycam Oct 6, 2026. The Virginian-Pilot / Daily Press https://t.co/TPphaycltx
— Patriot (@_Patriot1776Q_) October 7, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن طالب علم کلاس روم میں اپنی ٹیچر کو مغلظات بک رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ جیل جانے سے ڈرتا نہیں ہے۔
اسی دوران وہ اپنی ٹیچر ایبی زونر پر گولی چلاتا ہے، جو اس کے سینے پر لگتی ہے جب کہ فائرنگ کے وقت کلاس میں 16 طالب علم بھی موجود تھے۔
تاہم ٹیچر کی حاضر دماغی کے باعث وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے تھے۔
مزید پڑھیں:سائنس کی دنیا میں تہلکہ، نیوکلیئر گھڑی تیار
پولیس کی جانب سے اب جاری کی گئی ویڈیو میں ایک 9 ایم ایم پستول بھی بچے سے چند فٹ دور زمین پر پڑا دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے پستول اپنی والدہ سے چرایا تھا۔
عدالتی دستاویزات میں بچے کی مکمل شناخت ظاہر کرنے کے بجائے صرف جے ٹی کے نام سے شناخت ظاہر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں ایک ٹیچر پولیس اہلکاروں کو بتاتی ہے کہ بچہ واقعے سے قبل محدود اوقات کے شیڈول پر سکول آتا تھا۔

