خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد کے مجوزہ سیٹ اَپ کے خدوخال سامنے آگئے

kpassembly1762926330 0



خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مجوزہ سیٹ اَپ کے خدوخال سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع کے لیے 40 سے 50 ارکان پر مشتمل ایریا ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی، جبکہ صوبائی اسمبلی معطل ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ایریا ڈویلپمنٹ کونسل کا مقصد شورش زدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہوگا۔ کونسل میں 8 قبائلی اضلاع کے علاوہ بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اضلاع کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کیے جائیں گے، جبکہ اعلیٰ سرکاری افسران وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے۔

مجوزہ انتظامات کے تحت ایمرجنسی کے دوران گورنر کو تمام اختیارات تفویض کیے جانے کی تجویز ہے۔ گورنر 11 رکنی کابینہ تشکیل دیں گے، جس میں 10 ٹیکنوکریٹس شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ثمر بلور ممکنہ طور پر واحد سیاست دان کی حیثیت سے اس ایڈوائزری کابینہ کا حصہ ہوں گی

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کی بحالی ہوگی۔ مجوزہ سیٹ اَپ میں خیبر پختونخوا اسمبلی معطل کرنے کے ساتھ اسمبلی کے عملے کے اختیارات بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ