امریکا حوثیوں کو نشانہ بنانے میں سعودی عرب کا ساتھ دے سکتا ہے: ٹرمپ

news 1791690610 7971



news 1791690610 7971

( 24 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد، امریکا حوثیوں کو نشانہ بنانے میں سعودی عرب کا ساتھ دے سکتا ہے اور ایران پر بھی دوبارہ حملے شروع کر سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈوبلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی اس تازہ ترین حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے، ہم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے صورتحال پر غور کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لینے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 309 زخمی

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ