برطانیہ میں باحجاب خاتون نے میدان مار لیا، سابق وزیراعظم کی خالی نشست پر بڑی کامیابی

news 1791604449 6239



news 1791604449 6239

( ویب ڈیسک ) سابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفی کے سبب خالی ہونے والی پارلیمنٹ کی نشست پر ضمنی الیشکن میں باحجاب خاتون کامیاب ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ضمنی الیکشن میں لیبرپارٹی کی ساگل عبدی ولی 12,292 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔

42 سالہ عبدی ولی صومالیہ نژاد ہیں، الیکشن میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ حلقے کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، حلقے کے عوام امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکول بس حادثے کا شکار!

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی یہ نشست سابق وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفی کے سبب خالی ہوئی تھی۔

ضمنی الیکشن میں دوسرے نمبر پر گرین، تیسرے پر کنزرویٹیو اور چوتھے پر ریفارم یوکے کے امیدوار آئے۔

شکست کھانے والے گرین پارٹی کے لیڈر زیک پولانسکی کی قیادت بھی خطرے میں پڑ گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ