یمن ؒتارکین وطن کی کشتی الٹ گئی 139 افراد ہلاک

news 1791777590 9628



news 1791777590 9628

(ویب ڈیسک)افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں  15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنےکا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔

کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، 60 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 80 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 60 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے۔

ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور  روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنےکے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔

آئی ایم او کے مطابق  اب تک برآمدکی گئی لاشوں میں 42 لاشیں خواتین کی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دیدی





Source link

متعلقہ پوسٹ