اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ ڈیفینس الائینس کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر ثابت قدم ہے۔
سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کو مکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مرتب کردہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

