خطرناک وائرس  سے افراتفری! بڑا الرٹ جاری کر دیا گیا 

news 1791954808 4851



news 1791954808 4851

(ویب ڈیسک )آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے کاٹنے اور پنجے مارنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوگیا،جس کے بعد حکام نے شہریوں کو چمگادڑوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کےمطابق ان واقعات سےآسٹریلین بیٹ لِسا وائرس سےمتاثر ہونےکا خدشہ بڑھ گیا ہے،جو انسانوں میں مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلزکےمحکمہ صحت کےمطابق ریاست کےشمالی علاقوں میں 28 ستمبر سے 10 اکتوبر کے دوران چمگادڑوں کےکاٹنےیاپنجےمارنے کے 43 واقعات رپورٹ ہوئے،گزشتہ سال اسی عرصے میں ایسے واقعات کی تعداد صرف 10 تھی،متاثرہ علاقوں میں ہنٹر ریجن، مڈ نارتھ کوسٹ، شمالی نیو ساؤتھ ویلز اور سینٹرل کوسٹ شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کیا مہنگے فیشن برانڈز بند ہونے والے ہیں؟

ماہرین کےمطابق آسٹریلین بیٹ لِسا وائرس کا ریبیز سے قریبی تعلق ہے اور علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا کوئی مؤثرعلاج موجود نہیں،تاہم،وائرس سےممکنہ متاثر ہونےکی صورت میں بروقت ویکسینیشن بیماری سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چمگادڑ کے کاٹنے یا خراش لگنے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ