پی ٹی اے کی موبائل صارفین کو جعلی کالز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

IMG 20260111 WA1557


پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو جعلی کالز اور مشکوک یو اے این نمبروں کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک آگاہی پیغام جاری کیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اسکیمرز عوام کی ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور مختلف بینکوں کی نقالی کر رہے ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی فون کال یا پیغام کے ذریعے صارفین سے او ٹی پی، پن کوڈ، شناختی کارڈ نمبر یا بایومیٹرک معلومات طلب نہیں کرتا۔
پیغام میں موبائل صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے مشکوک کالز اور پیغامات سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی معلومات کی تصدیق صرف متعلقہ اداروں کے سرکاری چینلز کے ذریعے کریں۔ پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ فراڈ کی کسی بھی کوشش کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ