مذاکرات کامیاب :تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جنگ بندی پراتفاق 

news 1766813974 4005



news 1766813974 4005

(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی پراتفاق کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق 3 روز سے جاری مذاکرات کے بعد تھائی لینڈ اورکمبوڈیا نےموجودہ پوزیشنز پر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
جنگ بندی کے معاہدے پردونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نےدستخط کیے،فوجیوں کی نقل و حرکت منجمد اورسرحدی علاقوں کے شہریوں کو گھر واپسی کی اجازت پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ اورکمبوڈ یا تخریب کاری اور سائبر کرائم کامقابلہ کرنے میں تعاون پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں شدید برفباری،ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

واضح رہےکہ20 دن سے جاری جنگ میں اب تک 101 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ