8 ماہ سے بے روزگار شہری کا انوکھا احتجاج، بجلی کے پول پر چڑھ گیا

unemployee man protest.webp


8 ماہ سے بے روزگار شہری کا انوکھا احتجاج، بجلی کے پول پر چڑھ گیا

بجلی کے پول پر چڑھنے والے شہری کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں بے روزگاری سے پریشان شہری بجلی کے پول پر چڑھ گیا، ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شہری کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

واقعہ لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب پیش آیا، جہاں بجلی کے پول پر چڑھنے والے شہری کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی۔ شہری کے مطابق وہ گزشتہ 8 ماہ سے بے روزگار ہے اور اسی پریشانی کے باعث پول پر چڑھا تھا۔

محمد صادق نے بتایا کہ وہ نیو کراچی کی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب رہائش پذیر ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ نشہ نہیں کرتا بلکہ درد کی تین گولیاں ایک ساتھ کھائی تھیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ہائٹ ریسکیو ٹیم موقع پر روانہ کی گئی۔ ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے شہری کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ