وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر یہ غیرمشروط ہوں گے۔
ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنرراج اور ایمرجنسی دونوں تقریباً ایک ہی ہیں، آرٹیکل 232 اور 234 وفاق کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ صوبائی حکومت کا اختیار استعمال کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اکتوبر میں بحث ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں لیکن یہ غیرمشروط ہوں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی شرط رکھے کہ پہلے گورنرراج ختم کریں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف اسلام آباد میں جو مقدمات درج ہیں ان میں گرفتاری ہونی چاہیے، اسلام آبادکی نئی جیل میں سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اکٹھے نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ ایک جیل میں ددنوں ہوں بھی تو دونوں اکٹھے نہیں ہوتے۔
Source link

