صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس.webp


صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات 15 اکتوبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا، تاہم جاری کردہ اعلامیے میں اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات شامل نہیں ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ