آئی جی اسلام آباد کی بھرتیوں میں شفافیت اور تھانوں میں عوامی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

IMG 20261015 WA2310


اسلام آباد:بیورو رپورٹ محمد سلیم سے 

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے متعلقہ افسران کو جاری بھرتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے اور تھانوں میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے افسران سے ملاقات میں بھرتیوں سے متعلق انتظامی امور اور امیدواروں کے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات آسان اور مؤثر بنائے جائیں اور بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔
سنٹرل پولیس آفس میں ان کی زیر صدارت ایک الگ اجلاس میں ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کے تحت تھانوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نظامِ کار اور پولیس خدمات کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان، ہنرکدہ کے بانی جمال شاہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
بعدازاں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی رورل زون ذیشان علی سے ملاقات میں عوامی خدمت کے اقدامات اور تھانوں میں دستیاب سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی آسان رسائی، مسائل کے مؤثر حل اور بروقت پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف بھرتیاں، تھانوں کے نظام میں بہتری اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات ہیں۔

متعلقہ پوسٹ