اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ

IMG 20261015 WA2316


اسلام آباد: محمد سلیم سے

اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان افسران و اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی جانب سے کیے گئے معاہدے کے تحت ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو مفت میڈیکل چیک اَپ، مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدام اہلکاروں کی صحت کے تحفظ، فلاح و بہبود اور معیاری طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ