
(24نیوز)سعودی عرب کے ایئر پورٹس پر حملوں کے خدشے کے پیش نظرسعودی عرب میں امریکی شہریوں کو فضائی سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا جس میں امریکی شہریوں کو فضائی سفر کے بجائے ذاتی گاڑیوں، ٹرینوں یا بسوں کے استعمال کا مشورہ دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ
الرٹ میں کہا گیاہے کہ امریکی شہری سعودی سول ڈیفنس کے قومی انتباہی پیغامات اور ہدایات پر عمل کریں،انہیں ڈرون اور میزائل حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور فوٹیج شیئر کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔

