ٹی وی ڈراموں سے دوری کیوں؟ عمران عباس نے اہم وجہ بتا دی

عمران عباس.webp


ٹی وی ڈراموں سے دوری کیوں؟ عمران عباس نے اہم وجہ بتادی

’دوسروں کے لیے ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کا آخرت میں اجر ملے‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے ٹیلی وژن ڈراموں سے کنارہ کشی اور اپنے نئے پیشہ ورانہ سفر سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاری سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتائی۔

گفتگو کے دوران عمران عباس نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین سال سے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہا اور فی الحال ٹیلی وژن پر مزید اداکاری کا ارادہ نہیں رکھتا۔

اداکار نے بتایا کہ اب میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہوں، آرکیٹیکچر کے شعبے سے تعلق رکھنے کے باعث میں نے اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے اور اس وقت اپنی توجہ اسی کاروبار پر مرکوز ہے۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک ٹاور تعمیر کر رہا ہوں جس کی تکمیل میں ممکنہ طور پر ڈھائی سال لگ سکتے ہیں۔ اس منصوبے پر کام میری موجودہ مصروفیات کا اہم حصہ ہے۔

اداکار نے اپنی گفتگو میں فلاحی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بھی حصہ لے رہا ہوں، میرے والدین اس دنیا میں نہیں رہے اور میری اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے، اس لیے میں ایسے کام کرنا چاہتا ہوں جن سے دوسروں کو فائدہ پہنچے اور مجھے آخرت میں اجر مل سکے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ