
(ویب ڈیسک)سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے علاقے صعدہ میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔
سعودی اتحادی فوج نےریاض میں حوثی ملیشیا کے تین ڈرونز مارگرائے، ینبع میں ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا،جبکہ بحیرہ احمر کے قریب دو کروز میزائلوں کو بھی فضا میں نشانہ بنایا گیا
دوسری جانب یمن کےصوبہ صعدہ میں حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں:امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری
یمن کے شہرعدن میں ایئرپورٹ پرحوثی ملیشیا کی جانب سےدو میزائل حملے کیے گئے، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لئے اسرائیلی مدد قبول کر لینی چاہئے۔
انہوں نے سعودی عرب کے دفاعی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب روشن اور امید افزا مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

