کراچی، نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی

firing in karachi1753657048 0



کراچی:

شہر قائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے 2 نمبر میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی 5 سالہ دعا زہرہ زخمی ہوگئی جسے کمر پر گولی لگی تھی۔

جبکہ شارع نور جہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک یو پہاڑ گنج کے قریب گھر میں گولی لگنے سے 42 سالہ پرویز نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا خکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ٹانگ میں لگنے سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ