ایران کو جوہری معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ تباہ کن فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: امریکہ کی وارننگ

news 1792293910 4093



news 1792293910 4093

(24 نیوز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اپنے جوہری عزائم ترک کردے، بصورت دیگر اسے امریکا کی تباہ کن فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی کی یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی میز پر اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہوتا ہے یا امریکی فوجی کارروائی کا سامنا کرتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ تہران فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے جبکہ اس کے جوہری عزائم بھی برقرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالف قوتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی فوجی طاقت ضروری ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے روسی فوسل فیول کی فروخت پر مزید پابندیاں عارضی معطل کر دیں

ہیگسیتھ نے ایران پر حزب اللہ اور یمن کے حوثی گروپ کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا۔ ان کے مطابق واشنگٹن نے امریکی فوجیوں اور بحری جہازوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا لاطینی امریکا میں ایران، چین اور روس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے وینزویلا میں امریکی آپریشن کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے اور وینزویلا تیل کے ذخائر کے باعث امریکا کے لیے تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ