پاکستان نے آئی ایچ ایف ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ٹورنامنٹ میں میزبان ازبکستان نے ٹرافی اپنے نام کی، ترکمانستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ کرغزستان چوتھے اور تاجکستان پانچویں نمبر پر رہے۔
پاکستان نے اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو ترکمانستان کے خلاف کھیلا اور 38-19 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرا میچ 14 اکتوبر کو میزبان ازبکستان کے خلاف کھیلا اور 8-46 سے ہار گئی۔ تیسرا میچ 15 اکتوبر کو تاجکستان کے خلاف تھا جس میں پاکستان نے 36-14 گولز سے فتح حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان سحرش کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے اپنا آخری میچ 17 اکتوبر کو کرغزستان کے خلاف کھیلا اور 33-23 گولز سے کامیابی پائی۔ اس میچ میں مصباح کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Source link

