
(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہاہے کہ عالمی نظام میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہاہے کہ چین کا صدی کی بڑی تبدیلی سے متعلق مؤقف مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے، توانائی، تجارت، کرنسی کے نظام میں نئی صف بندیاں ہونے جارہی ہیں۔
دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ امریکا کی طرف سے مثبت پیغامات موصول ہورہے ہیں، جس میں امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
عباس عراقچی نے ایک بار پھر یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ یمن میں امن کے کیلئے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےامریکی انتظامیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا امید ہے وائٹ ہاؤس عقل اور سمجھداری سے کام لے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت؛ایران بھی حصہ لینے کیلئے تیار ہے؛مسعود پزشکیان
ادھرایرانی صدرمسعود پزشکیان نے پاکستان، ترکئے اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مکہ دفاعی اتحاد مثبت پیش رفت ہے، ایران بھی اس عمل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے،مکہ معاہدے کے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں، تاہم یہ معاہدہ اسلامی اتحاد کی جانب اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

