پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا

917e97df6e085cba39ff194e2fcd018b L


تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، صائم ایوب 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد فخر زمان 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز پر گری، بابر اعظم 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر107 رنزکی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ نے 39، حسن نواز نے37 اور عرفات منہاس نے18 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنانڈو نے3 اور دلشن مدوشناکا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔

کپتان شاہین آفریدی اور سعد بیگ کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز ، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ