یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ

yt1792339761 0



یوٹیوب اپنے ڈیسک ٹاپ سرچ نتائج میں اپنے مکالماتی فیچر Ask YouTube کے پری ویوز شامل کرنے کا تجربہ کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو کسی ویڈیو پر کلک کرنے سے پہلے ہی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ خلاصے دکھائے جا سکتے ہیں۔

یہ اقدام گوگل کی جانب سے اپنے ویڈیو پلیٹ فارم میں جنریٹو اے آئی کو شامل کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل یوٹیوب نے موبائل صارفین کے لیے بھی Ask YouTube فیچر متعارف کرایا تھا۔

یوٹیوب کے اعلان کے مطابق فی الحال اس فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش امریکا میں ان منتخب ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کی جا رہی ہے جو اپنے اکاؤنٹس میں سائن اِن ہیں اور انگریزی زبان میں سرچ کرتے ہیں۔

روایتی انداز میں ویڈیوز کی عمودی فہرست دکھانے کے بجائے، یوٹیوب اب بعض سرچ سوالات کے جواب میں صفحے کے بالائی حصے میں اے آئی سے تیار کردہ تفصیلی جائزہ بھی دکھا سکتا ہے۔

اس میں خاص طور پر ایسے سوالات شامل ہیں جن کے جوابات وضاحت، رہنمائی یا کسی مہارت کو سیکھنے سے متعلق ہوں، مثلاً ’رنگ کی گئی دیواروں سے داغ کیسے صاف کیے جائیں؟‘ وغیرہ۔

بتایا گیا ہے کہ اے آئی کے تیار کردہ ان خلاصوں میں تحریری رہنمائی کے ساتھ متعلقہ ویڈیوز کے اہم حصے اور ان کے ٹائم اسٹیمپس بھی شامل ہوں گے تاکہ صارفین مطلوبہ معلومات تک آسانی سے پہنچ سکیں۔

اس پری ویو کو دیکھنے والے صارفین Show more پر کلک کرکے اے آئی کا مکمل جواب دیکھ سکتے ہیں اور مزید سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔

البتہ، جو صارفین اے آئی کی فراہم کردہ معلومات استعمال نہیں کرنا چاہتے، وہ صفحے پر نیچے اسکرول کرکے روایتی ویڈیو سرچ نتائج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ