واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر حملے جاری رکھنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون پر سخت سرزنش کی اور انہیں "پاگل” اور "ناشکرا” تک کہہ دیا۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں نیتن یاہو کے ساتھ اب تک کی بدترین ٹیلی فون گفتگو تھی۔
اس تلخی کی وجہ ایران کی وہ دھمکی تھی جس میں کہا گیا کہ لبنان میں اسرائیلی حملے نہ رکے تو امریکا سے جاری مذاکرات معطل کر دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بیروت پر حملے فوری بند کرنے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کرپشن مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔” جواب میں نیتن یاہو بس "اوکے، اوکے” کہتے رہے

