ایرانی پارلیمان نے مہرداد اخلاقی کتابچی کی بطور بطور وزیردفاع تقرری کی منظوری دے دی

899347c0d2a1c9d92ccf497317af6d38 L


ایرانی پارلیمان نے مہرداد اخلاقی کتابچی کی بطور بطور وزیردفاع تقرری کی منظوری دے دی۔ مہرداد اخلاقی کتابچی کو صدر پزشکیان نے رواں ماہ کے آغاز پر وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔ سابق وزیردفاع عزیز نصیرزادہ امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 277 میں سے 237 ارکان نے مہرداد اخلاقی کتابچی کی تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا۔

مہرداد اخلاقی کتابچی کو صدر پزشکیان نے رواں ماہ کے آغاز پر وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔ سابق وزیردفاع عزیز نصیرزادہ امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

قبل ازیں ایرانی صدر نے پارلیمان سے نئے وزیر دفاع کی نامزدگی کی جلد توثیق کی اپیل کی تھی، مسعود پزشکیان نے کہا کہ دفاع صرف میزائلوں پر نہیں بلکہ عوام کی حمایت اور قومی اتحاد پر بھی منحصر ہے، مہرداد اخلاقی کتابچی 42 برس سے وزارتِ دفاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو وہ پوری طاقت کے ساتھ آخری سانس تک مزاحمت کرے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ