آزاد کشمیر انتخابات: پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری، نکیال میں جھڑپ سے ایک ہلاک

IMG 20260727 WA2348


میرپور، آزاد کشمیر — آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے تھا، تاہم اسے ایک گھنٹے کی توسیع دے کر شام 6 بجے تک بڑھا دیا گیا۔
میرپور ڈویژن کے تین اضلاع — میرپور، کوٹلی اور بھمبر — کے 13 حلقوں میں ووٹرز نے صبح 8 بجے سے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
تاہم پولنگ کے دوران حلقہ نکیال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن مختار یونس جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

متعلقہ پوسٹ