بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بیٹے کی گرفتاری، گھر سیل کرنے کی شدید مذمت

2471497 fazalurrehmanbilawal 1681909045


یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بیٹے کی گرفتاری سمیت رہائش گاہ کو سیل کرنے کے اقدام کی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنے کے معاملے اور اپنے صاحبزادے کی گرفتار بارے بھی آگاہ کیا۔ فضل الرحمان نے بلاول کو بتایا کہ خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انکی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ