وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح، دو ماہ میں ڈیجیٹل لیب قائم کرنے کا اعلان

IMG 20260727 WA2308


اسلام آباد:بیورو رپورٹ محمد سلیم سے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور این پی سی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دو ماہ کے اندر پریس کلب میں جدید ڈیجیٹل لیب قائم کی جائے گی۔ سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے وفاقی وزیر کو ویب سائٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ صدر پریس کلب عبدالرزاق سیال اور دیگر عہدیداروں نے وفاقی وزیر کو پریس کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کیا۔

img 20260727 wa23065714685498151002335
وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح، دو ماہ میں ڈیجیٹل لیب قائم کرنے کا اعلان 4


اپنے خطاب میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ویب سائٹ کی لانچنگ سے شفافیت، ریکارڈ مینجمنٹ اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئے گی اور نیشنل پریس کلب کو پاکستان کا مثالی پریس کلب بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہو چکی ہے، اس لیے صحافیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور نئی صحافتی مہارتوں سے آگاہی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت میڈیا ہاؤسز کے ملازمین کے روزگار کے تحفظ، واجبات کی بروقت ادائیگی، ہاؤسنگ کوٹے کی بحالی اور ہیلتھ کارڈ جیسے مسائل پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

img 20260727 wa2309507647167695697290
وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح، دو ماہ میں ڈیجیٹل لیب قائم کرنے کا اعلان 5


وفاقی وزیر نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ اگر ملازمین کو فارغ کرنے کی نوبت آئے تو ان کے تحفظ کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ تقریب میں نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ایک ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر کو نیشنل پریس کلب کی جانب سے اعزازی رکنیت کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ