ثمر جعفری کے حیدرآباد کنسرٹ میں ہجوم کا نامناسب رویہ، ویڈیوز وائرل

samar jafri1792416124 0



پاکستانی گلوکار ثمر جعفری کو حیدرآباد میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کے نامناسب رویے اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باعث اپنا شو ادھورا چھوڑنا پڑا۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جن میں کنسرٹ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال دیکھی جاسکتی ہے۔

واقعے کے بعد ثمر جعفری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنا مؤقف پیش کیا۔ گلوکار کے مطابق، وہ حیدرآباد میں مداحوں کے سامنے پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش تھے، لیکن وہاں پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث انہیں کنسرٹ ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

https://www.instagram.com/reel/DeqwlA-hDEU/

ثمر کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلوکار کسی بھی شخص کی جان یا سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ بالخصوص تقریب میں موجود خواتین اور بچوں کی حفاظت ان کے لیے اہم تھی، اس لیے انہوں نے صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے پرفارمنس روکنے کا فیصلہ کیا۔

گلوکار نے شو میں شریک مداحوں سے اس صورتِ حال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ حیدرآباد میں ان کا کنسرٹ اس طرح ختم ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مداح ان کے فیصلے کے پیچھے موجود وجوہات کو سمجھیں گے۔

https://www.instagram.com/p/Deph_yBsp6R/

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز نے بھی اس معاملے کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ تاہم گلوکار اور ان کی ٹیم کی وضاحت کے مطابق، کنسرٹ ختم کرنے کی بنیادی وجہ شرکا کی حفاظت سے متعلق خدشات تھے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ