کراچی، شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

firing in karachi1753657048 0



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں منور چورنگی کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان صفیان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 4 کی قائداعظم کالونی میں ایک گھر کے اندر پراسرار طور پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 40 سالہ روبینہ زخمی ہوگئیں۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ